غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 24 گھنٹے میں 143 فلسطینیوں کو شہید کردیا صرف شمالی غزہ میں 108فلسطینی شہید ہوئے-

باغی ٹی وی : صیہونی فوج نے بیت لاہیا میں دو رہائشی عمارتوں پر بمباری کردی، پناہ لینے والے22 بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی کئی افراد ملبے تلے دب گئے،شمالی غزہ میں 25 روز میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجی ہلاک کردیئے، صیہونی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرمعاہدہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے اسرائیل سے جنگ بندی پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں 82 افراد شہید اور 180 زخمی ہوئے، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں 3 ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا، یہ صورتحال بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، جہاں مختلف ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس تشدد کی مذمت کر رہی ہیں جنگ بندی کی کوششیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Shares: