ریاض: سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ضروری ہے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ عالمی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
رابطے میں دونوں ملکوں میں دفاع کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے غزہ میں عسکری کارروائی فوری بند کرنے، بے قصور شہریوں کی جان کی سلامتی اور انسانی امداد غزہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ،ترجمان القسام بریگیڈز
دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تباہ حال غزہ کے لیے پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس امدادی قافلے نے اتوار کے روز رفح کی راہداری عبور کی ، شاہ سلمان کی طرف سے غزہ کے لوگوں کے لیے بھجوائی امداد میں خوراک کے علاوہ خیمے وغیرہ بھی شامل ہیں یہ خیمے سعودی عرب کے قومی امدادی پروگرام کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان کی ہدایت پر مملکت میں شروع کیا گیا پروگرام ہے پروگرام اسی ماہ فلسطینیوں کے لیے شروع کیا گیا ہےسعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کے ساتھ مصر کے العریش ہوائی اڈے پر ہفتے کے روز بھی ایک سعودی طیارہ اتر ا،سعودی عرب کا یہ ‘ انیشیٹو ‘ فلسطینیوں کے لیے اس کمٹمنٹ کا مظہر ہے جو مملکت کی طرف سے فلسطینیوں کو ہمیشہ کڑے وقت پر فراہم کی جانے کے حوالے سے ہے۔