30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے ورنہ؟امریکا کی اسرائیل کو وارننگ

امریکا کو غزہ میں بدتر ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش ہے
america

واشنگٹن:امریکا کی جانب سے اسرائیل کو خط لکھ آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 روز کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر اسے امریکی فوجی مدد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

باغی ٹی وی :امریکا کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو غزہ میں بدتر ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش ہے کیونکہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں 90 فیصد سے زائد انسانی امداد کی نقل و حرکت کو روک دیا تھا یا اسے محدود کردیا تھا۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے خط پر ردعمل میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امریکی حکام سے اٹھائے گئے خدشات پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کارروائی کے دوران بھی بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گر گئیں

امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو اسرائیل کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں غزہ تک انسانی امداد کی سطح پر واشنگٹن کے خدشات کو واضح کیا گیا ہے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں وزراء نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ اسے ایڈجسٹمنٹ کرنا ہوگی تاکہ واشنگٹن ایک بار پھر غزہ میں داخل ہوتا دیکھے جوتقریبا اس وقت بند ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں وزراء نے تل ابیب سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرے اور غزہ میں انسانی صورت حال میں تبدیلیاں لائےامداد کے حوالے سے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کی خبروں کے گردش کرنےکے بعد انہوں نے تل ابیب پر زور دیا کہ وہ 30 دن کا انتظار نہ کریں۔

سکھ رہنما قتل کیس:امریکا کا بھارت کو کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا …

دونوں وزرا کے خط میں فارن اسسٹنس ایکٹ کے سیکشن 620-I کا حوالہ دیا گیا جو امریکی انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے ممالک کو فوجی امداد بھیجنے پر پابندی کی سفارش کرتا ہے۔

اس خط میں فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے جاری کردہ قومی سلامتی کی یادداشت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جو محکمہ خارجہ کو کانگریس کو ایک رپورٹ پیش کرنے کا پابند کرتا ہے کہ آیا اسے اسرائیل کے اس دعوے میں اعتبار ہے کہ امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں امریکی یا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے نئی کارروائی کے آغاز سے غزہ میں کوئی انسانی امداد نہیں پہنچی، وہاں موجود 4 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کیلئے کی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی …

Comments are closed.