غزہ میں اسرائیلی فوج کے 2 افسر اور ایک سپاہی ہلاک
تل ابیب: شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے 2 افسر اور ایک سپاہی ہلاک ہو گئے-
باغی ٹی وی:اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اورایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے تینوں ؛اہلکار حماس کے ایک حملے میں مارے گئے،کفیربریگیڈ کا ڈپٹی کمپنی کمانڈر کیپٹن ایلی گیبریل اتدیگی حماس کے حملےمیں ماراگیا،ریزرو فوج کا میجر ہلیل دینار اور سارجنٹ نتھانیئل پیسچ بھی شمالی غزہ میں ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جوابی کارروائیوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے پہلی بار عوامی سطح پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیااسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم حوثی رہنماؤں کے ساتھ بھی وہی کریں گے جو ہم نے اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حوثیوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے حماس اور حزب اللہ کو شکست دی، ایران کے دفاعی اور پیداواری نظام کو نقصان پہنچایا اور شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا ہے، اب ہم حوثیوں کے اسٹریٹجک انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچائیں گے۔