ڈی جی خان:غازی پارک فلٹریشن پلانٹ کو شام 6 بجے تالے لگ گئے،شہری پانی کیلئے پریشان

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان )غازی پارک فلٹریشن پلانٹ کو شام 6 بجے تالے لگ گئے،شہری پانی کیلئے پریشان
تفصیل کے مطابق غازی پارک فلٹریشن پلانٹ جس سے شاہ فیصل( بہاری) کالونی، شمس آباد کالونی اور نزدیکی علاقے کے لوگ پانی بھرتے ہیں جو کہ سابق ایم پی اے حنیف خان پتافی نے موسٰی خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے لگواکر دیا،اب یہ فلٹریشن پلانٹ من مانے لوگوں کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے پلانٹ کو شام 6 بجے ہی بند کردیا جاتا ہے حالانکہ کے شہر میں فلٹریشن پلانٹ کی کلوز ٹائمنگ رات 10 بجے تک ہوتی ہے جس سے نزدیکی لوگوں کو پانی بھرنے کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر کےاس علاقہ میں زیرزمین پانی پہلے ہی صحت کے لئے مضر ہے، حنیف پتافی کی طرف سے نزدیکی آبادیوں کی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فلٹریشن پلانٹ دیا گیا ہے لیکن اب یہ پلانٹ مافیاء کے زیرکنٹرول آچکا ہے ،یہ فلٹریشن پلانٹ شیڈول کے اوقات کارکی بجائے اپنی مرضی سے کھلتا اور بند ہوتا ہے ،یہاں کے نزدیکی آبادیوں کے مکین مزدور طبقہ جب مزدوری کرکے گھر واپس لوٹتے ہیں تو جب غازی پارک فلٹریشن پلانٹ پر بھرنے جاتے ہیں تو بیشتراوقات میں فلٹریشن پلانٹ پر تالالگاہوتاہے تو انہیں پانی بھرنے کے لیےشہر کے فلٹریشن پلانٹ پر جانا پڑتا ہے نزدیکی فلٹریشن پلانٹ کا مقامی لوگوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہا، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ ڈیوٹی پر مامور فرد کو فلٹریشن پلانٹ مقررکردہ اوقات کارکے مطابق کھولنے اور بند کرنے کیلئے پابند کیاجائے تاکہ مقامی لوگوں کو پانی بھرنے کے لیے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے –

Leave a reply