باغی ٹی وی ،ڈیرہ غایخان ( نامہ نگار) گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں نظامت امور طلباء کے زیر اہتمام "پاکستان-جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹیگریشن سینٹر، اسلام آباد” (PGFRC) کے تعاون سے طلباء کی بیرون ملک تعلیم اور ملازمت کے موضوع پرایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈاکٹر راشدہ قاضی، ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ، GU نے تقریب کی میزبانی کی۔ جناب قمر صدیق اعوان، مشیر نے PGFRC کی نمائندگی کی اور غازی یونیورسٹی کے طلباء کو جرمنی میں اسکالرشپ اور نوکریوں کی تلاش کے لیے بہت معلوماتی لیکچر دئیے۔ سیشن کی صدارت ڈاکٹر اللہ بخش گلشن (رجسٹرار، غازی یونیورسٹی) نے کی۔ انہوں نے طلباء کی کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے PGFRC کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال (چیئرپرسن شعبہ ایگرانومی)، ڈاکٹر سہیل اختر (Dy. DSA) اور دیگر معزز فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد ابراہیم ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے طلباء کی بہتری کے لیے اپنا قیمتی وقت صرف کیا۔ آخر میں تقریب کے شرکاء کو ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں