ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں،خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار
لاہور، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ڈی پی او سرکل مزنگ عرفان اکبر بٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مزنگ کی پولیس ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، تھانہ مزنگ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل میں مرد و خواتین کی غیر اخلاقی حرکات کی اطلاعات پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 09 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت احمد، شہزاد، تنویر، کامران اور عورتوں میں انعم، عنایہ، ارم، علیشا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، ہوٹل کا مینجر امتیاز بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی عرفان اکبر نے کہا کہ "ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے اس موقع پر کہا کہ "ہم معاشرتی اخلاقیات کو پامال کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ جو افراد زنا کاری یا کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔”اس کارروائی کو عوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، اور شہر کے مختلف مکاتب فکر نے پولیس کی اس کوشش کو معاشرتی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔
نواز ، زرداری،گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو بھیج دیا گیا
غیر متعلقہ شخص کو ڈسپلن کے نیچے لانا آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی نہیں؟جسٹس مندوخیل
بہن کی عیادت کیلئے جانے والی 5 بہنیں ٹریفک حادثے میں جاںبحق