غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے،شہر یار آفریدی
غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے،شہر یار آفریدی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے
کشمیر پریمئر لیگ میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،بھارت کشمیر پریمئر لیگ کی کامیابی سے خائف ہے، کشمیر پریمئر لیگ کو عالمی سطح پر بےحد سراہا گیا،مودی سرکار نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین رکھا ہے،بھارت کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے روک رہا ہے، بھارتی حکمران کشمیر پریمیئر لیگ سےخوفزدہ ہیں،بھارت کا غیرملکی کھلاڑیوں کوکے پی ایل سے متنفرکرنا قابل مذمت ہے،آزاد کشمیر کے الیکشن ہوئے تمام جماعتوں نے اس میں حصہ لیا، بھارت اس سے خائف ہے، کہ آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں میچ ہوں گے، کشمیر کا نام آئے گا، کشمیر کے وارث سامنے آئیں گے ،بھارت کے خلاف ہر لیول پر کیس لڑیں گے
صدر کے پی ایل عارف ملک کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کے انعقاد سے آزادکشمیر میں کرکٹ کو بہت فروغ ملے گا،
دوسری جانب پی سی بی نے ان خبروں پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے متعدد ممبران کو بلا کر انہیں اپنے ریٹائرڈ کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ سے واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔ پی سی بی سمجھتا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایک بار پھر نہ صرف آئی سی سی ممبران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے بلکہ بی سی سی آئی کے رویے سے جنٹلمین کھیل کے اسپرٹ کو نقصان پہنچا ہے جیساکہ پی سی بی کشمیر پریمیئر لیگ کی منظوری دے چکاہے ،پی سی بی سمجھتا ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے متعدد ممبران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے ریٹائرڈ کرکٹرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک کر کھیل کو بدنام کیا ہے بلکہ بی سی سی آئی نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کو کرکٹ سے متعلق کام کے لیے بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔بی سی سی آئی کی جانب سے اس طرح کا طرز عمل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، ایسے طرز عمل کو نہ تو برداشت کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔پی سی بی اس معاملے کو آئی سی سی کے مناسب فورم پر اٹھائے گا بلکہ آئی سی سی چارٹر کے مطابق مزید کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست کو مظفرآباد میں ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔بھارت کی دھمکی پر انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے-
کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے
ہ یہ لیگ آگے جا کر کشمیر کی بچیوں کو بھی آگے آ کر کھیلنے کا موقع دے گی،