اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد کی آمد کی وجہ سے دن بارہ بجے سے دن دو بجے تک مختلف اوقات میں روٹ لگے گا۔
باغی ٹی وی : ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، کورال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل اور فیض آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،کلب روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کچھ دیرکے لئے معطل رہے گی،شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔
امام مسجد سے اسلحہ کے زور پر واردات ،نوٹس کی اپیل
ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کرے، شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن سینٹر اورکلب روڈ کا استعمال کریں، شہریوں کی رہنمائی کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔
شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں،دوہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ میں توسیع، آج 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان
ایک روزہ دورے میں شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں 4 سے 5 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، اس کے علاوہ پرنس شیخ خالد بن محمد النیہان صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔
واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جانیے