پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس میں سب سے نمایاں حصہ چین کا رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 2.45 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جس میں سب سے نمایاں حصہ چین کا رہا چین کی جانب سے اس عرصے میں پاکستان کو 1.22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے،چین اس وقت پاکستان کی کل غیر ملکی سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد حصے کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار بن چکا ہے، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ نے بھی اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا،
امریکی سرمایہ کاری مالی سال 2024 کے 110 ملین ڈالر سے گر کر صرف 30 ملین ڈالر رہ گئی، جو خطے کی سرمایہ کاری کے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگی کو تو ظاہر کرتی ہے لیکن مغربی سرمایہ کاروں کی جاری ہچکچاہٹ کو بھی نمایاں کرتی ہے۔
مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،ایک جاں بحق
توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتبار سے سب سے زیادہ پرکشش رہا، جس میں 1.17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جو مجموعی سرمایہ کاری کا نمایاں حصہ ہےمالیاتی شعبہ بھی ترقی یافتہ رہا، جہاں ایف ڈی آئی 642 ملین ڈالر سے بڑھ کر 703 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو پاکستان کے بینکاری اور فِن ٹیک شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی طرح، برقی مشینری اور کان کنی میں سرمایہ کاری نے ملک کی صنعتی اور معدنی صلاحیتوں میں بڑھتی توجہ کو ظاہر کیا تاہم، یہ رفتار غیر متوازن رہی ٹیلی کمیونیکیشنز کے شعبے میں مالی سال 2025 میں 131 ملین ڈالر کا خالص انخلا ہوا، جو پچھلے سال کے 44 ملین ڈالر کے مقابلے میں زیادہ تھا-
تعمیراتی شعبہ بھی زوال کا شکار رہا، جو رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے، یہ انخلاء ممکنہ طور پر غیر ملکی کمپنیوں کے سرمایہ نکالنے اور مارکیٹ سے باہر نکلنے کو ظاہر کرتے ہیں، جو ملٹی نیشنل اداروں کی نظر میں موجود خطرات کو اجاگر کرتے ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، مؤثر پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلے ہیں جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہےسرمایہ کاری کے اس رجحان کو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں روزگار کے مواقع اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار کرے گا-