ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجوں میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے، تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط ہوئے،عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت اور نسل کشی پر جواب دہ ٹھہرائے۔ پاکستان لبنان میں حال میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 2 سے 3 دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے خطاب میں ای سی او چارٹر کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ روڈ اور ریل راہداریوں کی ترقی کے ذریعے ای سی او خطے میں زیادہ سے زیادہ رابطے کے امکانات کو بھی اجاگر کریں گے۔ پاکستان ای سی او کے چارٹر پر مضبوطی سے پر عزم ہے جس کا مقصد مواصلات، تجارت، ثقافت اور رابطوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے موثر علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر اعظم ای سی او کلین انرجی سنٹر کے چارٹر پر دستخط کریں گے اور مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ماسکو کے دورے پر ہیں
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارے سفارتکاروں کا کام افغان حکومت سے رابطے میں رہنا ہے، افغانستان میں پاکستانی ناظم الامورکی افغان وزیر دفاع سے ملاقات کے امور میڈیا سے شیئر نہیں کریں گے، حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں ہے،یو اے ای کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی، پاکستانی شہریوں پر یو اے ای نے ویزے کی پابندی عائد نہیں کی،پاکستان یقین رکھتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام ممالک شریک ہوں گے
پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات
سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں
مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار
شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ
مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف