غیر قانونی، غیر ملکیوں کے انخلا پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی تحقیقات اور ایسے تمام اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
pakistan

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد اور غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق منفی باتیں پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی تحقیقات اور ایسے تمام اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے ریاست کی بدنامی کا باعث اور غیرملکی عناصر کے آلہ کار بن رہے ہیں مکمل ثبوت حاصل کرنے کے بعد ایسے افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائےگی جبکہ بلوچستان صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے خلاف بھی پوسٹ کی گئیں-

غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی

واضح رہے کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہےگزشتہ روز بھی 2 ہزارغیر قانونی مقیم 959 افغان باشند ے اپنے ملک چلے گئے، 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

سیاسی جماعت کا پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام پروپیگنڈا …

Comments are closed.