غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جن شہریوں کے پاس قانون دستاویز ہے ان کی بے دخلی غیر قانونی ہے
Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق، محسن داوڑ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ اور داخلہ سمیت دہگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے، جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے، جن شہریوں کے پاس قانون دستاویز ہے ان کی بے دخلی غیر قانونی ہے۔

جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

دوسری جانب افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، منصوبے کے مطابق افغان باشندوں کے لیے قائم شدہ کیمپس یا ان کی نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کے سبب اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغان باشندے کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر واپس افغانستان جا چکے ہیں جبکہ ملک دشمن قوتیں اس عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہوچکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے لیے قائم شدہ کیمپس کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مذموم عناصر کو ایسی تصاویر اور وڈیوز بنانے کا کہا گیا ہے جس میں سیکیورٹی پرسنل کو افغان باشندوں کے ساتھ زور زبردستی کرتے ہُوئے دکھایا جائے عورتوں اور بچوں کو خاص طور اِن تصاویر اور ویڈیوز میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ اسے پاکستان کے خلاف اچھی طرح پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

پیٹرولیم مصنوعات پرعوام کو ریلیف دینے کی بجائے لیوی،ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

ذرائع کے مطابق اسپین بولدک افغانستان میں لاگڑیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی ہے، چمن اور اسپین بولدک کے علاقے میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے اِسی گھناؤنے منصوبے کے مطابق جب افغان باشندے افغانستان جانے کے لیے پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر ہوں تو ان پر فائرنگ کرادی جائے جس سے فوری انتشار پھیلایا جا سکے۔

اس مذموم اور گھناؤنے منصوبے کا مقصد ملک دشمن عناصر کی طرف سے انتشار پھیلا کر پُر امن طریقے سے چلنے والے افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کو سبوتاز کر کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھانا ہے-

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

Comments are closed.