گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئی۔

اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، چئیرمن گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،ڈپئی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں غیر قانونی لڑالنگ اور غیر قانونی ماہی گیری کے روک تھام سمیت دیگر امور کا جائزلیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر میں زیر تعمیر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا پروجیکٹ ڈائریکٹر آفس کراچی سے گوادر منتقل ھوگا اور آئندہ پروجکیٹ ڈائریکٹر اپنے آفس گوادر میں بیٹھیں گے چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پینے صاف پانی کی فراہمی کا مسلہ حل کردیا گیا ھے جن منصوبوں پر کام تیزی جاری ہے ان جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔چیف سیکرٹری نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا ہے کہ افیسران اپنی صلاحیتوں کو صحیح بروکار نہیں لا رہے انہوں نے ہدایت کی کہ افسر اپنی تمام تر صلاحیتیں لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بروکارلائیں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں چیف سیکرٹری نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گوادرکے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جارہا ہے جس کے تحت غیر قانونی فشنگ ٹرالرز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے ڈی جی فشیریز کے مرکزی دفتر کو فی الفور کوئٹہ سے گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ھے کہ لوگوں کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے جس کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جارہے ہیں،اجلاس میں فوری طور گوادر ایک فائر بریگیڈ فراہم کرنے کی ھدایت کی

سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے زیر صدارت آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لوگوں کے بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر ومرمت میں مقامی لوگوں کے مشاورات تجاویز س عملدرآمد کی جائے گی.اجلاس میں بتایا گیا ہے گوادر میں ایک نرسنگ اسکول کی منظوری ہوئی ہے بہت جلد گوادر نرسنگ اسکول میں داخلہ اور کلاسز شروع ھوجائیں گے۔ اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، چئیرمن گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،ڈپئی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ ا

جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کے مسائل حل اور ان کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کمشنر مکران ہفتے میں تین دن گوادر میں کمیپ آفس قائم کریں اور لوگوں کے مسائل سنیں گے
چیف سیکرٹری نے غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ حکومت غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھارہی ہے اور بہت جلد غیر قانونی لڑالنگ کی روک تھام ھو جائے گی چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ وہ گوادر میں اجلاس کرنے نہیں آتا ھوں بلکہ ان کے آنے کا مقصد لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Comments are closed.