غیر قانونی بھرتیوں کا الزام بے بنیاد ہے،سابق صوبائی وزیر

0
45

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر فضل شکور نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ،فضل شکور نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام بھرتیاں قانون کے مطابق ایم پی ایز کا جو کوٹہ میں ہوئی ہے جو بھی لوگ میریٹ پر پورا اترے ہے ،جن کے میڈیکل اور پورے قانونی تقاضےپورے کر کے بھرتیاں کی گئی ہیں ۔اور ہر بات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ فضل شکور نے کہا اینٹی کرپشن چارسدہ نے ساکھ کو نقصان پہنچایا جس کے خلاف ہرجانے کا کیس کرونگا اور مکمل طریقے سے دفاع کرینگے ۔واضح رہے کہ گزشتہ شب کو چارسدہ اینٹی کرپشن اور پولیس کی جانب سے ایم اینااے فضل خان اور فضل شکور کے گھر پر چھاپے مارے تھے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی تھی،

Leave a reply