وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کو انسانیت کے ضمیر پر حملہ قرار دے دیا۔
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سخت ردعمل دیا ہے مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے، اس لرزہ خیز واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، یہ ظلم ناقابلِ معافی ہے، ریاستی قانون سے بالاتر کوئی رسم، روایت یا سوچ قابلِ قبول نہیں ہے، قاتلوں کو قانون کے شکنجے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔
https://x.com/MaryamNSharif/status/1947266592963706969
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھےترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھاغیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔
کوئٹہ میں مقتول مرد اور خاتون کی قبرکشائی، باقیات کے نمونے لے لیے گئے
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم بشیر احمد اور ستکزئی قبیلے کے سربراہ سردار شیر باز ستکزئی، ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ بھی شامل ہیں، کوئٹہ پولیس نے کیس کو مزید تحقیقات کے لیے سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
دریں اثنا، کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد مبین نے مقدمہ قتل میں نامزد قبائلی سردار شیرباز ستکزئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، شیربازستکزئی کوسخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق مقتولین احسان سمالانی اور بانو ستکزئی نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی جس پر ان کے خاندان ناراض تھے، معاملہ علاقے کے ’بزرگوں‘ کے پاس لے جایا گیا جنہوں نے موت کی سزا سنائی جوڑے کو عید سے قبل ایک دیہی علاقے ڈگری میں کھانے کی دعوت پر بلایا گیا اور بعد میں انہیں ایک ویران مقام پر لے جایا گیا جہاں انہیں بزرگوں کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نےڈیجیٹل ڈریپ سسٹم کا افتتاح کر دیا
قتل سے قبل مقتولہ نے قاتلوں سے براہوی زبان میں کہا کہ ’تمہیں مجھے گولی مارنے کی اجازت ہے، لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں‘اس نے یہ بھی کہا کہ اسے 7 قدم چلنے دیا جائے، جس کے بعد اسے مبینہ طور پر اس کے بھائی نے 3 گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر اس کے شوہر کو بھی قتل کر دیا گیا-