غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ فیروزوالہ کے علاقے خانپور سے 8 روز قبل ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق باپ ہی بیٹی کا قاتل نکلا، باپ بیٹی کی لاش کو خانپور نہر کے پاس پھینک کر گمشدگی کا ڈرامہ رچاتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیروز والا کے علاقے میں سنگدل باپ نے پہلے اپنی 15 سالہ بیٹی کو گولیاں ماریں اور لاش نہر کے پاس پھینک کر گمشدگی کی درخواست دے دی، پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلیا کہ باپ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے، ملزم نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کیا،
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اختر نے بیٹی کا ذہنی توازن خراب بتا کر تھانہ شاہدرہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی تا ہم پولیس تحقیقات میں گمشدگی کا رخ باپ کی جانب گیا تو پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، پولیس کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ باپ ہی بیٹی کا قاتل ہے. ملزم کا کہنا ہے بیٹی کے کردار پر شک تھا،اس لئے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا.پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.