غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے آزادی کی جنگ لڑی،گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف جنگ لڑی، لوگ نہیں جانتے تھے گلگت بلتستان میں 1947میں کیا ہوا،کلمہ پڑھنے سے ہم دعویٰ کرتے ہیں اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے ،ہمارا نعرہ تھا پاکستان کا مطلب کیا؟لاالہ الا اللہ،پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ،ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پرچلنا ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ ہمیشہ کے لیے رول ماڈل ہے،ہمیں ان اصولوں پر چلنا ہے جن کے لیے  ملک بنایا گیا،لاالہ الا اللہ انسان کو غیرت دیتا ہے،غیرت مند انسان کبھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا ، پاکستانی قوم اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی،یہی قوم دنیا کے سامنے مثال بنے گی، دس سال کے اندر دو سپر طاقتوں نے مسلمانوں کے آگے گھٹنے ٹیکے .

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کوجانوروں کی طرح رکھا ہوا ہے،کشمیریوں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں،ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی آواز دنیا میں اٹھاتا رہوں گا ،اگر آپ لوگوں نے جنگ نہ لڑی ہوتی تو آپ بھی مودی کے ظلم کا شکار ہوتے ،خوف انسان کو غلام بنا دیتا ہے،اسلام ہمیں خوف سے آزاد کردیتا ہے،مودی کشمیر میں آخری کارڈکھیل چکا ہے ,کرفیو ہٹنے پر کشمیری میں آزادی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی،کوئی طاقت کشمیر کی آزاد سے نہیں روک سکتی،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 52سال پہلے گلگت آیا تھا،مشکلات کے باعث گلگت بلتستان میں بہت کم سیاح آتے تھے ،دنیا کے تمام خوبصورت مقام دیکھ چکا ہوں،گلگت بلتستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں ہے،چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے،گلگت بلتستان چین سے پاکستان کو ملاتا ہے،مستقبل میں گلگت بلتستا ن بھی ترقی کرے گا

Shares: