غیر قانونی ، زائد المیعاد سرجیکل آلات ملنے پر فارماسوئیٹیکل کمپنی کا مالک گرفتار

غیر قانونی ، زائد المیعاد سرجیکل آلات ملنے پر فارماسوئیٹیکل کمپنی کا مالک گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بڑی کارروائی کی ہے

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈرگ کنٹرول سکواڈ کے ہمراہ فارماسوئیٹیکل کمپنی آلائنس کے ہیڈ آفس پر اچانک چھاپہ مارا، شادمان کے علاقے میں کارروائی کی گئی. دوران چیکنگ غیر قانونی طور زائد المیعاد سرجیکل آلات کی موجودگی پائی گئی.

برآمد ہونے والے تمام زائد المیعاد ادویات اور سرجیکل آلات کو قبضے میں لے لیا گیا.اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ فارماسوئیٹیکل کمپنی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے.ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے.

Comments are closed.