سیالکوٹ:گھوئینکی مین جی ٹی روڈ نالوں اور بارش کے پانی سے اربوں روپے کی لاگت سے بنا روڈ تباہ

سیالکوٹ ڈسکہ روڈ گھوئینکی مین اڈہ پر نالوں اور بارشی پانی کھڑا رہنے سے اربوں روپے سے تعمیر چار رویہ سڑک محکمہ ہائی وے کی بے حسی سے تباہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) گھوئینکی مین جی ٹی روڈ نالوں اور بارش کے پانی سے اربوں روپے کی لاگت سے بنا روڈ تباہ
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ڈسکہ روڈ گھوئینکی مین اڈہ پر نالوں اور بارشی پانی کھڑا رہنے سے اربوں روپے سے تعمیر چار رویہ سڑک محکمہ ہائی وے کی بے حسی سے تباہ ہوچکاہے، مصروف ترین روڈ کی خستہ حالی پر شہری پریشان ہیں کیونکہ اس روڈ پر تمام اعلی سرکاری افسران سمیت منسٹرز کا بھی گذر ہوتا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ،سڑک پر بڑے بڑے کھڈوں سےآے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ان حادثات میں کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اورکئی افراد عمر بھر کیلئے معزوری کا شکار ہوچکے ہیں اورساتھ ہی شہریوں کی قیمتی گاڑیاں بھی تباہی دوچارہیں، گھوئینکی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی رفاحی تنظیموں کے نمائیندوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے اس ایک کلومیٹرجوٹوٹ پھوٹ چکاہے اسے ازسرنو تعمیر کرکے علاقہ اور روزانہ اس سڑک سے گزرنے والے ہزاروں کی تعداد میی مسافر گاڑیوں لوگوں کو اس اذیت سے نجات دلائیں-

Leave a reply