میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)پولیس کی بروقت کارروائی,چوری شدہ 11 بھینسیں برآمد
میرپور ماتھیلو اور تھانہ بیلو میرپور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ 11 بھینسیں برآمد کر کے اصل مالک ھزار خان چاچڑ کے حوالے کر دیں۔
ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے گوٹھ واحد بخش مگسی کے قریب کارروائی کی، جہاں بھینسیں چوری کر کے کچے کی طرف لے جائی جا رہی تھیں۔ پولیس نے چوروں کا تعاقب کیا، جنہوں نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد بھینسوں کو بازیاب کر لیا۔
مسروقہ بھینسیں واپس ملنے پر مالک نے گھوٹکی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ چوروں کی گرفتاری کے لیے مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔








