گھوٹکی: پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار
میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری کی رپورٹ) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر گھوٹکی پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔
تھانہ اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں کلیم اللّٰہ ولد صفی اللّٰہ کولاچی، عیدن ولد پیر بخش سانگی، عبدالشکور ولد عبدالواحد سانگی، نصیر ولد وارث پھٹان، اور محمد یوسف ولد خان محمد ملک شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 52 پتے تاش اور 2500 روپے نقد برآمد کیے۔
تمام گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف کرائم نمبر 503/2024 کے تحت دفعہ 5 سندھ جواء ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی اس کارروائی کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔