گھوٹکی (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں اسلامی بینک کے سامنے سبزی کی ریڑھی پر معمولی بات پر چاچڑ برادری اور داؤدپوٹو برادری میں جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔ تصادم کے دوران ضمیر چاچڑ اور اس کے بھائیوں نے گل حسن داؤدپوٹو پر شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گل حسن کے سر پر سنگین چوٹیں آئیں اور اسے تشویشناک حالت میں گھوٹکی سول اسپتال سے سکھر ریفر کردیا گیا، جہاں وہ تاحال بے ہوش ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، ریڑھی چلانے والے مزدوروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، جس پر شہریوں نے کارروائی نہ ہونے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔








