گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں کامغوی بحفاظت بازیاب

میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں کے مغوی کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر پولیس نے اہم مقامات پر تعیناتی اور بروقت اطلاعات حاصل کرنے کے بعد فضل ربی ولد بازی خان پٹھان سکنہ بنوں خیبرپختونخواہ کو بازیاب کر لیا۔

پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اغواء کار مغوی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے والے ہیں۔ ایس ایچ او بمہ اسٹاف فوراً نشاندہی والی جگہ موٹر چوک نزد محبوب سیلرو گوٹھ کچہ ایریا پہنچے، جہاں اغواء کاروں نے پولیس کی آمد کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد اغواء کار مغوی کو چھوڑ کر کچہ کی طرف فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او نے مغوی کو بحفاظت اپنے ساتھ تھانہ شہید دین محمد لغاری منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی کے بعد اس کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.