میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں گذشتہ روز لاپتہ کمسن بہن بھائی کی قبرستان سے لاشیں برآمد
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز شہباز کالونی کے رہائشی بہن بھائی 9 سالہ بچی کلثوم اور 11 سالہ سلمان گھر کے باہر سے غائب ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والوں 2 معصوم بچوں کی قبرستان سے لاشیں برآمد،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ضلع گھوٹکی میں آئے دن معصوم بچوں پر ظلم اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، جیسے ضلع کا کوئی وارث ہی نہیں-
گذشتہ 2 دن کے اندر تین معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ضلع گھوٹکی شہباز کالونی کے دو 2 معصوم بہن بھائی سلمان لغاری اور کلثوم لغاری کو گھر کے باہر سے اغواء کر لیا گیا والدین نے پورا علاقہ چھان مارا مگر بچے نا مل سکے والدین گھوٹکی تھانے پر گئے مگر پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے والدین کی بات نہ سنی جس سے والدین پریشانی سے نڈھال گھر لوٹ گئے ،ورثاء کی تلاش کے بعد آج ان معصوم بچوں کی لاشیں نہرو شاہ قبرستان سے ملی متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس اور علاقہ مکین قبرستان سے دونوں لاشیوں کو اپنی تحویل میں لےکر ہسپتال منتقل کردیا
اس غمگین واقعہ پر پورے ضلع گھوٹکی کی عوام سوگ وار شہریوں نے اس غمگین واقعہ کو دیکھ کر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی کا امن بالکل تباہ ہو چکا ہے ہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئی جی سندھ ڈی ائی جی سکھر سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع گھوٹکی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائےل








