گھوٹکی (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کے علاقے قادرپور کچے بُنڈی تھانے کی حدود میں زمین کے تنازع پر چاچڑ برادری کے دو گروہوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔
جھگڑا شدت اختیار کرنے پر دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں نیاز چاچڑ ولد ساکانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو سول ہسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان تنازع پرانی دشمنی کا تسلسل بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔








