گھوٹکی: ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کا عمل امن و امان میں جاری، ایس ایس پی کا دورہ

میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کا عمل امن و امان میں جاری، ایس ایس پی کا دورہ

تفصیل کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل اباڑو کے یو سی کموں شہید میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل امن و امان کے ساتھ جاری ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے یو سی کموں شہید کے پولنگ اسٹیشنز میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی ہدایات دیں۔

ایس ایس پی نے پولنگ اسٹیشنز میں موجود پریذائیڈنگ افسران اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور ووٹ پولنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع گھوٹکی کے یو سی کموں شہید میں کل 10 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران نے ایس ایس پی گھوٹکی کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ انتخابی عمل کے دوران ضلع گھوٹکی میں 652 سے زائد پولیس افسران، جوان اور لیڈیز پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی کے ہمراہ ڈی ایس پی اباڑو حافظ عبدالقادر چاچڑ، ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو عبدالقادر سومرو، انچارج ڈی آئی بی علی اصغر جسکانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.