میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

تھانہ جروار پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لنک روڈ میرپور ماتھیلو نزد چاچڑ اسٹاپ سے کیس نمبر 62/2023 دفعہ 504، 114، 337H2، 506/2، اور 34 ت پ کے تحت مطلوب اشتہاری ملزم نیاز احمد ولد گل محمد عرف غلام محمد بوزدار کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری ملزم کا تعلق گوٹھ جمشید بوزدار سے ہے، اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو شہری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

گھوٹکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Shares: