گھوٹکی: بازار سکڑ گئے، ٹریفک پولیس غائب، شہری مشکلات کا شکار

گھوٹکی(باغی ٹی وی) بازار سکڑ گئے، ٹریفک پولیس غائب، شہری مشکلات کا شکار

میرپورماتھیلو سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے بازار اور شاہراہیں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ ٹریفک پولیس کی غیر موجودگی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے بازاروں میں خریداری اور گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔

چوراہے اور اہم راستے گھنٹوں جام رہتے ہیں، جس سے پیدل چلنے والے، ایمرجنسی مریض، اور ملازمت پیشہ افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ورنہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ چوراہوں پر ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

Comments are closed.