بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں گھوٹا مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری اور 2 رینجرز اہلکارشہید ہو گئے ہیں
ڈی ایس پی گھوٹکی نے گھوٹا مارکیٹ میں دھماکے کی تصدیق کردی، ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، دھماکے کی آوازدور دور تک سنائی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
دھماکے میں دو رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہو گئے ہیں، دھماکہ کیسے ہوا ابتدائی رپورٹ کا انتظار ہے،پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں
پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا،دھماکے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے