گھوٹکی میں صحافی کو قتل کر دیا گیا

0
103
sahafi qatal

گھوٹکی، اوباڑو کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی بچل گُھنیو کو شہید کردیا

پولیس کے مطابق رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گُھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صحافی بچل گھنیو کو ڈاکوؤں نے قتل کیا ہے،پولیس کے مطابق ملزمان صحافی کو قتل کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید صحافی بچل گھنیو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔

گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر صحافتی تنظیموں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

صحافی کے قتل کے مرتکب افراد کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کی مذمت کی گئی ہے، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بچل گھنیو کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے دلی تعزیت ہوں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، صحافی بچل گھنیو کے قتل کا افسوسناک واقعہ آزادی صحافت اور آزادی رائے کے حق پر حملہ ہے، تشدد کے ذریعے صحافیوں کی آواز کو خاموش کرانا ناقابل قبول ہے ، صحافی کے قتل کے مرتکب افراد کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت سندھ صوبے بھر میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے پرعزم ہے ،

صحافی کے قتل پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا نوٹس، ایس ایس پی گھوٹکی سے فی الفور تفصیلات طلب کرلیں۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ صحافی محمد بچل کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل بیسڈ آلات کو استعمال میں لایا جائے۔کچہ ایریاز میں پولیس کے تازہ دم کمک کے ذریعے آپریشن کو مذید تیز کیا جائے۔ایس ایس پی گھوٹکی صحافی قتل کیس کی تفتیشی پیش رفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں۔

Leave a reply