میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی،نامہ نگارمشتاق لغاری)پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی مہم میں تیزی آ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں میرپور ماتھیلو سٹی کے ڈنو ماکو سینٹر کے مختلف اسکولوں میں "استاد کو عزت دو” پینل کی جانب سے کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔
کارنر میٹنگز کی صدارت صدارتی امیدوار ضمیر حسین مہر نے کی، جنہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ سسٹم کے خاتمے اور تعلیم کی بہتری کے لیے اس پینل کا ساتھ دیں۔ انہوں نے اساتذہ کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا اور درخواست کی کہ پینل کو کامیاب بنانے کے لیے ووٹ دیں۔
کارنر میٹنگز میں اساتذہ نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ میٹنگز میں اساتذہ رہنما شیر علی مہر، محمد اسلم ملک، ہدایت اللہ چنڑ، کامران کلوڑ، رئیس محمد آصف ماکا، قاضی منور کلوڑ، غلام مصطفیٰ پتافی، منظور جلبانی، خادم حسین کلہوڑو، اور دیگر پرائمری اساتذہ نے شرکت کی۔