میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ،پولیس سے ڈیل،قتل کو خود کشی قرار دینے کی کوشش،ورثاء کاالزام
داد لغاری کے نواحی گاؤں گل بہار لغاری میں نوجوان شادی شدہ خاتون مسمات ثمینہ لغاری کو مبینہ طور پراس کے شوہر نے سر میں گولی مارکر قتل کر دیا گیا ہے۔
قتل ہونے والی خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا کہ بیوی کے قتل قدیر لغاری کی مبینہ ڈیل پولیس کے ساتھ بااثر وڈیرے کی بیٹھک پر گئی،ورثاء کاکہناہے کہ اس مبینہ ڈیل کے بعد پولیس اس قتل کے واقعہ کوخودکشی کارنگ دینے کی کوشش کررہی ہے
ورثاء نے کہا ہے کہ قدیرلغاری نے رات کے وقت بیوی ثمینہ لغاری کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا ، خاتون کے اہل خانہ نے مقتولہ کی لاش کو پولیس کے آنے تک کمرے میں بند رکھا ،تین گھنٹے کے بعد داد لغاری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی-
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کے سول ہسپتال منتقل کر دیا ، ہسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹرکاکہناہے کہ خاتون کو سر میں گولی ماری گئی ہے –
جبکہ خاتون کے ورثاء کاکہناہے کہ داد لغاری پولیس قاتل کے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے،مقتولہ کے اہل خانہ نے ایس ایس پی گھوٹکی اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کے قاتل کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف دیا جائے –