انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی کارروائی روکنے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس پیش ہوئے۔عمران خان کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں مؤقف اپنایا گیا کہ 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے اور جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم تک کارروائی روکی جائے۔

عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے وکلاء کی ملاقات کی استدعا بھی خارج کر دی۔ اس دوران عمران خان کے وکلاء نے ویڈیو لنک کی ناقص کوالٹی پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔جج نے ریمارکس دیے کہ عدالتی آرڈر کو چیلنج کریں، جب تک ہائیکورٹ سے کوئی حکم جاری نہیں ہوتا، کارروائی نہیں روکی جا سکتی۔

پاکستان اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

‘غزہ انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے، اسحٰق ڈار

‘غزہ انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے، اسحٰق ڈار

اقوام متحدہ میں فلسطین پر بات کے دوران مائیک بند، عالمی رہنماؤں کی تقاریر متاثر

Shares: