راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس میں عدالت نے ملزم بلال اعجاز کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ملزم عاصم اور شہیر سکندر کا اشتہار جاری کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم بلال اعجاز پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ عدالت نے اس موقع پر ملزم عاصم اور شہیر سکندر کے بارے میں حکم جاری کیا کہ ان کا اشتہار شائع کیا جائے تاکہ ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔اس کے علاوہ، عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو،آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے فوٹیج کی فراہمی کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جنہیں عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی اور اس حوالے سے درخواست گزار پنجاب حکومت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ اور عدالت کو دوسرے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے ملک بھر میں احتجاج کیا تھا جس کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد ملک بھر میں شدید تشویش اور تنقید کی لہر دوڑ گئی تھی، اور اس مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی کیس: قید کی سزا پانے والے 2 مجرم اڈیالہ جیل منتقل

جی ایچ کیو حملہ کیس، زین قریشی سمیت مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان و دیگرکی بریت درخواستیں خارج

Shares: