انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی،عدالت نے سانحہ نو مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کی درخواست بریت خارج کردی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد، شیریں مزاری، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں گل اصغر خان کی بریت کی درخواست منظور مقدمہ سے بری کردیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،قبل ازیں عدالت میں سماعت ہوئی تو پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ و اکرام امین منہاس اور پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی،درخواست بریت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کی درخواست بریت کی مخالفت کی گئی،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اس اسٹیج پر ملزمان کی بریت نہیں بنتی، ان کی بریت ٹرائل پر اثر انداز ہو سکتی ہے، اس اسٹیج پر بریت کے فیصلے سے پراسیکیوشن کی شہادتیں متاثر ہو سکتی ہیں، امجد خان نیازی کی سرگودھا عدالت سےبریت کو بھی پراسیکیوشن نے چیلنج کیا ہے۔

Shares: