نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی

ghq pindi

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں نو مئی کو ہونے والے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،

اس سماعت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی آج عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کیس میں ایک اور گواہ سب انسپیکٹر احمد یار کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جس میں انہوں نے حملے کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔ تاہم، بجلی کی بندش کے باعث گواہ کا مکمل بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔ عدالت نے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت کو 12 فروری تک ملتوی کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ نو مئی 2023 کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ اس کیس میں کئی اہم شخصیات اور پی ٹی آئی کے رہنما شامل ہیں، جن پر مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔سماعت کے دوران عدالت نے مزید گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تاکہ کیس کا فیصلہ بروقت اور شفاف طریقے سے کیا جا سکے۔

Comments are closed.