جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی 8 نومبر تک مؤخر کر دی گئی۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل کو چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی۔ ملزمان پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں تا ہم پی ٹی آئی کے باقی رہنما ضمانتوں پر ہیں، نومئی کے مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، ڈیڑھ برس ہو چکا ہے ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

Shares: