راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی، جیل ٹرائل نہ ہوسکا
راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت سانحہ 9 مئی سے متعلق دیگر مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی، تاہم جیل ٹرائل نہ ہونے کے باعث تمام کیسز کی کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی گئی۔ جہاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 11 دیگر مقدمات کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا۔ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔آج کی سماعت کے موقع پر شیخ رشید احمد، زرتاج گل، راجہ بشارت اور ایمان طاہر عدالت میں پیش ہوئے،
واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد درج کیے گئے درجنوں مقدمات میں متعدد سیاسی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے، اور ان مقدمات کی کارروائیاں مختلف مراحل میں ہیں۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر جیل ٹرائل ممکن ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔