جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، ملکی دفاع اور ہر خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں. آرمی چیف

0
53

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں‌ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی. آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نےفروری میں بھارت کےساتھ کشیدگی میں موثرجواب کوسراہا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہرخطرے کا جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے. آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کوآگےلےکرجایا جائےگا. پاک فوج مادروطن کے دفاع کیلیے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پاک فوج ملکی دفاع کیلیے ہر خطرے کا جواب دینے کیلیے پوری طرح تیار ہے.

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں خطےکی صورتحال اورقومی سلامتی امورکاجائزہ لیاگیا جبکہ اسی طرح ملک کی اندرونی سیکیورٹی کودرپیش چیلنجزسےنمٹنے کی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا. اجلاس میں شریک افسران کی جانب سے عزم کیا گیا کہ ملک کی خدمت کیلئےتمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی.

Leave a reply