جی ایچ کیو میں تقریب، ارشد ندیم کی کامیابی قوم کیلئے فخر ہے۔آرمی چیف

0
57
ispr

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں تقریب منعقد کی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ہاکی،کرکٹ،فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے لئے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد پیش کی.

ارشد ندیم جب ہال میں آرمی چیف کے ہمراہ پہنچے تو تمام فوجی افسران نے ارشد ندیم کا استقبال کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر کیا،والدہ ارشد ندیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور ڈھیروں دعائیں دی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں کھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپئینز نے شرکت کی جن میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیمیں، قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹ بال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹ اور خواتین کی گول بال ٹیمیں، دولت مشترکہ، SAF اور ایشین گیمز کے تمغے جیتنے والی ٹیمیں شامل تھیں۔ پیرس اولمپکس 2024 کے شرکاء قابل ذکر لیجنڈز میں جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق شامل تھے۔ تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ داروں، ساتھیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اولمپکس میں نیاریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کو سراہا،،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی عزم وحوصلے اوراپنے مقصد سے لگن کی شاندار مثال ہے، پاکستا ن میں کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے، ارشد ندیم کی کامیابی قوم کیلئے فخر ہے۔

Leave a reply