یہ یہودی ایجنٹ، اب اٹھا کر باہر پھینکیں گے،غلام بن کر نہیں رہ سکتے، مولانا فضل الرحمان کا لاڑکانہ میں جلسہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ مین جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہلوں کیخلاف بغاوت فریضہ ہے، اس جہاد سے پیچھے ہٹنا گناہ سمجھتے ہیں،
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتیں اس حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں۔ جلسہ میں جے یو آئی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی، جلسہ سے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا
آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں
ہم نے تو پہلےہی کہا تھا کہ یہ یھودی ایجنٹ ہے
اس نے یہ کام کرنا ہی کرنا ہے!مولانا فضل الرحمان pic.twitter.com/huXF0HIu8x— Moeen Shah (@MoeenShah15) November 26, 2020
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پہ غلام بن کر رہنے کیلئے پیدا نہیں ہوئے ہم اس ریاست کے آزاد شہری ہیں اور آپ اس ریاست کے ملازم ہیں حقِ حکمرانی کا حق صرف اور صرف اس ریاست کی عوام کے پاس ہے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،ہم نے تو پہلےہی کہا تھا کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے ،وہ کہتا ہے کہ ہم پر دوستوں کا دباؤ ہے، پاکستان امت مسلمہ کی قیادت کر سکتا ہے لیکن یہ کہتے ہیں دباؤ ہے، سعودی عرب آپ سے ناراض، عرب امارات ناراض اور پھر کہتے ہیں دباؤ ڈالتے ہیں، چین آپ سے ناراض ہو گیا ہے، انڈیا پہلے سے آپکا دشمن ہے، افغانستان اسوقت انڈیا کے کیمپ میں ہے اور ایران بھی انڈیا کے کیمپ میں، خطے میں تم تنہا ہو،بنگلہ دیش ترقی کر رہا ہے، سری لنکا، نیپال،افغانستان،ایران ترقی کر رہے ہیں لیکن پاکستان معاشی انحطاط کا شکار ہے،
جلسہ گاہ میں گو نیازی کے نعرے بھی لگائے گئے جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب جانے کی درخواست نہیں ہو گی بلکہ اٹھا کر باہر ہھینکیں گے