سابق وزیراعظم عمران خان نےا ڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ فیصلہ سازوں کے پاس کوئی عقل نہیں، اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے، فیصلہ کرنے والوں کے پاس نہ عقل ہے، اور نہ ان کے پاس اخلاقیات ہیں ،
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا، محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے،بنگلہ دیش نے ہمیں پھینٹا لگا دیا ہے،اس سے نیچے ہماری کرکٹ نہیں گرسکتی،اکتوبر 21 میں ہم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا، محسن نقوی کے پاس کوئی تجربہ نہیں، اس کے پاس کوئی قابلیت نہیں ہے،اس مرتبہ بھی ملک میں تاریخ کی سب سے کم سرمایہ کاری آئی،حکمران قرض پر قرض لیے جا رہے ہیں۔جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، آج بتا رہا ہوں مُلک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، اُوپر بیٹھ کر فیصلہ کرنے والوں کے اربوں ڈالر بیرون ممالک میں ہیں، اب یہ سپریم کورٹ کا بیڑہ غرق کرنے لگے ہیں،تاکہ الیکشن فراڈ سامنے نہ آجائے، دبئی میں تاریخی سرمایہ کاری پاکستانیوں نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران کی ہے،
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد 75 سال کی عورت اور کینسر سروائیور ہے اسے جیل میں رکھا ہوا ہے، مجھے سبق سکھانے کیلئے 7 ماہ سے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے، مجھے بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے کھڑا ہونے کی جرات کیسے کی ؟ یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے؟8ستمبر کو قوم اپنی آزادی کیلئے باہر نکلے، یہ آپ کو غلام بنا رہے ہیں، اب ججز کو دھمکیاں دے رہے ہیں سرگودھا کے جج کو اُٹھا کر لے گئے، کبھی ایسا ظلم نہیں دیکھا جو آج کیا جا رہا ہے، بلوچستان میں کرائسز بڑھتا جا رہا ہے، اگر خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی اتنا ہی کرائسز ہوتا، اس کا حل ڈنڈے اور بندوقوں میں نہیں ہے، حل یہ ہے کہ ان کے منتخب لوگوں کو آگے آنے دیں،بلوچستان میں پُتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں، حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اختر مینگل بالکل درست کہہ رہا ہے یہ بہت خطرناک ہو رہا ہے، ہماری آنکھوں کے سامنے ایسٹ پاکستان بنا میں اُس وقت ڈھاکہ میں انڈر 19 کرکٹ کھیل رہا تھا، بلوچستان کا حل یہ ہے کہ وہاں پر لوکل باڈی الیکشن کرائیں، اُوپر والوں کا پیسہ نیچے ہی نہیں جاتا وہاں غربت ہے، ملک بھر میں جینون لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہےوہ نیچے پہنچتی ہی نہیں،انشاءاللہ جب بھی ہماری حکومت آئے گی سب سے پہلے لوکل باڈیز الیکشن کرائیں گے جس کا پلان بنا رکھا ہے ،اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ،
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کہتے تھے کہ ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے ہے، تو پھر بی ایل اے بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟ دہشتگردی پر اب یہ کراس بارڈر ٹیررزم کا کہہ رہے ہیں، آپ نے وہاں جا کر دہشتگردوں،ٹی ٹی پی پر حملے بھی کیے ہیں، یہ سارے بہانے ہیں، دہشت گردی ختم کرنے کے لیے 3 ڈائیمنشنز ہوتی ہیں انٹیلیجنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن، آپ 2004 سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے آپریشن کر رہے ہیں، اب تک کتنا فرق پڑا ہے ؟خفیہ اداروں کو ملک کی بڑی جماعت پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا، خفیہ اداروں کا کام دہشتگردی ختم کرنا ہے، جیل کی چکی میں مر جاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا،
بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ
دوسری جانب عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا، ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا، عدالت نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے کے دن سنایا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر وکلاء صفائی کی جرح جاری ہے،7ستمبر کو وکلاء صفائی میاں عمر ندیم پر مزید جرح کرینگے۔
ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا
احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے
بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟
پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم
بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان
ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے