غربت سے تنگ، چالان کرنے پر ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگا دی

0
52

غربت سے تنگ، چالان کرنے پر ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگادی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت قربان لائنز کے قریب ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی۔

لاہور کے علاقے قربان لائنز کے قریب پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی ، رکشہ ڈرائیور نے چالان وصول کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر رکشہ کو آگ لگائی۔ وارڈن نے بد اخلاقی اور بدتمیزی شروع کردی جس پر رکشہ ڈرائیور طیش میں آگیا۔

سی ٹی او حماد عابد نے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

سی ٹی او نے سیف سٹی کیمروں سے مدد لینے کی بھی ہدایت کی، سی ٹی او کے مطابق واقعہ میں قصور وار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے.

Leave a reply