گرفتاری کیلئے سادہ کپڑوں میں جانے والی پولیس پارٹی کو ڈاکو سمجھ کر عوام نے کیسا سلوک کیا؟

0
37

ملزم کی گرفتاری کیلئے سادہ کپڑوں میں جانے والی پولیس پارٹی کو ڈاکو سمجھ کر عوام نے کیسا سلوک کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی خود پھنس گئی

لوگوں نے پولیس والوں کو ڈاکو سمجھ کر گھر میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، سادہ کپڑوں میں ملبوس 2 تھانیداروں سمیت 3 اہلکاروں کی جان بااثر افراد نے چھڑائی

واقعہ ملتان میں پیش آیا،شہری کے گھر گھسنے والے الپہ پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس دوتھانیداروں سمیت تین اہلکاروں کو لوگوں نے پکڑ لیا۔ اہل علاقہ نے پولیس اہلکاروں کو چور سمجھ کر گھر میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈی ایس پی کے پہنچنے پر علاقے کے بااثر افراد کی مداخلت پر اہلکاروں جان بچی۔

علاقہ مکینوں نے بڑھتی وارداتوں کے سبب ڈکیت سمجھ کر گھر میں گھسنے والے اہلکاروں کو باندھ کر تشدد کیا، تھانہ الپہ کے پولیس کے دو تھانیداروں صفدر ، سجاد اور کانسٹیبل عبدالباسط سادہ کپڑوں میں گھر میں داخل ہوئے تھے، فلڈ بند بستی سرکاری پلاٹ کے رہائشی منظور کے گھر میں یہ واقعہ سامنے آیا۔

پولیس ملازمین کا کہنا تھا کہ قتل اور ڈکیتی کیس میں مطلوب حاجی اختر نامی کی گرفتاری کیلئے گئے تھے ، جس گھر میں انہوں نے چھاپہ مارا وہ ملزم کے رشتہ داروں کا تھا، زخمی پولیس ملازمین کو نشتر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply