الجیریا کے سفیر ابراہیم رومانی اور جرمنی کی سفیر انا لیپل نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق الجیریا کے سفیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون، پارلیمانی روابط، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے الجیریا کے وفد کی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں بھرپور شرکت کو سراہا اور اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر زور دیا۔ الجیریا کے سفیر نے اپنی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا اور سینیٹ کے صدر کی جانب سے باضابطہ دورے کی دعوت بھی دی۔بعد ازاں جرمنی کی سفیر انا لیپل نے بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، پارلیمانی سفارت کاری، اقتصادی تعاون اور دفاعی شراکت داری پر بات ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں جرمنی کے لیے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ فعال ہے اور تمام جماعتوں کے ارکان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
چیئرمین نے موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور گرین انرجی کے شعبوں میں مشترکہ مواقع کا ذکر کرتے ہوئے فنی و پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے سلسلے میں جرمنی کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا اور جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
پاکستان کی بنگلادیش کو چاول برآمدات، ٹینڈر کھل گیا
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل
امریکا کی ویزا پابندی پر ایران کا 2026 ورلڈکپ ڈرا تقریب کا بائیکاٹ








