پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضلع گلگت سے ضلع غذر کے لئے روانہ ،چیئرمین بلاول بھٹو ضلع غذر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے
باغی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضلع گلگت سے ضلع غذر کے لئے روانہ چیئرمین بلاول بھٹو ضلع غذر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے.واضح رہے کہ چیئرمین بلاول زرداری مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں اب تک 14 کارنر میٹنگز کرچکے ہیں.چیئرمین بلاول نے ضلع اسکردو میں گمبہ، گول، سرمک اور روندو ڈمبوداس میں چار کارنر میٹنگز کی ہیں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کھرمنگ میں منٹھوکا، غاسنگ، طولتی اور مہدی آباد میں چار کارنر میٹنگز کی ہیں.چیئرمین بلاول بھٹو نے ضلع گانچھے میں ڈغونی بلغار، کیرس، خپلو اور وادی چھوربٹ کے گاؤں سکسہ میں چار کارنر میٹنگز کی ہیں.چیئرمین بلاول زرداری نے ضلع شگر اور ضلع گلگت میں سسی حراموش میں ایک ایک کارنر میٹنگ کی ہے.چیئرمین بلاول اسکردو میں 28 اکتوبر کو عظیم الشان جلسہ عام بھی کرچکے ہیں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع اسکردو میں حاجی گام چوک پر پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے افتتاح بھی کیا.چیئرمین بلاول بھٹو ضلع اسکردو میں ننگ ژھوق الڈینگ، سدپارہ روڈ اور نیورنگا پر الیکشن آفسز کا افتتاح بھی کرچکے ہیں.چیئرمین بلاول زرداری ضلع شگر میں ریلی کی قیادت جبکہ بلتستان ڈویژن آمد کے موقع پر اسکردو ائیرپورٹ پر عوام سے خطاب کرچکے ہیں.
کی