گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس میں گلیشیئر پھٹنے پر پاک فوج نےفوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا

گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس کے علاقے تلی داس کے گاؤں روشان میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال ہے،شدید سیلاب نے مقامی آبادی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے،گلیشئر پھٹنے سے دریائی پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے قریبی آبادی محصور ہو چکی ہے ،زمینی کٹاؤ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے،زمینی راستے متاثر ہونے سے مقامی افراد تک رسائی محدود ہو چکی جبکہ متاثرین فوری ریسکیو کے منتظر ہیں،جی بی سکاؤٹس کوئیک ری ایکشن فورس(QRF) کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ ک دی گئی،جی بی سکاؤٹس کو فوری روانہ کرنے کا مقصد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے

دوسری جانب سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے بھی فوری طور پر تمام وسائل کو متحرک کردیا ہے،فرنٹیئر کور ناردرن ایریاز (FCNA) کی جانب سے بھی ریسکیو مشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،یہ مشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے انجام دیا جائے گااس کا مقصد دشوار گزار علاقوں میں پھنسے افراد کو فوری نکالنا ہے،متاترین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اقدامات کرکے قیمتی جانوں کو بچایا جائے

Shares: