گلگت،وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر شدہ نئے گھروں کا کیا افتتاح

pm gilgit

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہے

سیکر ٹریٹ آمد پر وزیر اعظم کو روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے پھول پیش کئے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آمد پر چیف منسٹر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں انکے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.وزیراعظم نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہداء پر حاضری دی،وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں گلگت بلتستان کے امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی،گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا ،دونوں راہنماؤں نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ان ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی، ووفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو روایتی چغہ اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر شدہ نئے گھروں کا افتتاح کردیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگست 2022میں بوبر میں ہرطرف تباہی کا منظرتھا۔آج نئی بستی کی تعمیر سےخوشی کا سماں ہے۔ گھروں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کرکے بے حدخوشی ہوئی ہے۔گھروں کی تعمیرکیلئے تمام ادارے اور انتظامیہ دادکے مستحق ہیں ۔ماڈل ویلج میں سکول اور ڈسپنسری کی تعمیر جلد شروع کی جائے،

گلگت بلتستان کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے لیے قطری سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،وزیراعظم نے ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی طور پر تعمیر شدہ مکانوں کی بروقت تکمیل اور اس کے گھروں کے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ بوبر گاؤں میں نئے تیار شدہ گھروں کو دیکھ بے حد خوشی ہوئی، وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی انتظامیہ کو ضلع غذر میں تعلیمی اداروں، کھیل کے میدانوں، بجلی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی،وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ بجلی کی فی الفور فراہمی کا اعلان کیا،وزیراعظم نے بلتستان یونیورسٹی اور قراقرم یونیورسٹی کے باصلاحیت طلباء کے لیے میرٹ کی بنیاد پر 1 ارب روپے کے اینڈاؤمینٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کی طرز پر گلگت بلتستان کے شعبہ تعلیم کی ترقی کے لیے دانش سکول متعارف کر رہے ہیں،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے،ماضی میں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب، گلگت بلتستان کے شعبہ تعلیم کو تحفتاً 1 ارب روپے دیے تھے،گلگت بلتستان کے تمام شعبوں کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حالیہ معاشی استحکام میں وفاقی حکومت کے ساتھ تمام صوبوں کا تعاون انتہائی اہم رہا ہے، سٹاک ایکسچینج 92 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر چکا ہے،ملکی ترسیلات زر، ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، ملکی ترقی کے سفر میں تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کا تعاون کلیدی ہے، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا فاٹا کے ضم اضلاع اور بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر ہماری توجہ پوری طرح مرکوز ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، گلگت بلتستان کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے لیے قطری سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، گلگت بلتستان کابینہ کے ارکان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

گلگت بلتستان کیلئے100 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ لگایا جارہا ہے،وزیراعظم
گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کےسنگ بنیاد اور افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں اپنے بہنوں اور بھائیوں سے ملاقات ہوئی،غذر میں 2022 میں جو قدرتی آفت سے پورے گاؤں کا نشان مٹ گیا،ایک خاندان میں قوم کی معصوم بیٹی کے ساتھ صرف اس کے والد زندہ بچے،اگست 2022 میں جب وہاں کا دورہ کیا تو سکتہ طاری ہوا،دورے کے دوران اس گاؤں کی تعمیر کے لیے احکامات دیے تھے،قوم کی بیٹی کے لیے حکومت نے پچاس لاکھ روپے انکے اکاونٹ میں جمع کرائے تھے،وہ پچاس لاکھ روپے آج 67 لاکھ روپے بن چکے ہیں، گلگت بلتستان کے حوالے سے بہت تفصیلی میٹنگ ہوئی ہیں،اجلاسوں میں سردیوں میں بجلی اور پانی کے مسائل سمیت تعلیم پر بھی بات ہوئی،سڑکوں اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے کئی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ،اجلاسوں میں ٹھوس فیصلے کیے گئے ،سنگ بنیاد رکھے جانے والے منصوبوں میں دو پن بجلی پروجیکٹ بھی شامل ہیں،بلتستان اور قراقرم یونیورسٹی کیلئے پچاس پچاس کروڑ روپے کے فنڈ مختص کیے، کئی منصوبے تعمیر کے مرحلے سے گزر رہے ہیں ، ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ محمد نواز شریف کو جاتا ہے، گلگت بلتستان کیلئے100 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ لگایا جارہا ہے،شمسی توانائی کا منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا،

وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم

ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب

ٹرمپ کا شکریہ،تاریخی کامیابی دیکھی،جے ڈی وینس

ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

Comments are closed.