مزید دیکھیں

مقبول

علیم خان کا صرف ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عبدالعلیم...

دنیا بدل رہی،پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

سیکیورٹی ادارے،پولیس اور عوام دہشتگردی جنگ کے خلاف قربانیاں...

عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی...

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زیادہ...

گلگت سے بھی تحریک انصاف فارغ، پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ منتخب

گلگت سے بھی تحریک انصاف فارغ، پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گیا

پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ حاجی گلبر خان نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ، گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 25 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجہ اعظم گروپ اجلاس سے غیرحاضری رہے، حاجی گلبر خان گروپ سمیت 20 ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے گلبر خان کو ووٹ دینے والوں کو علیحدہ کر دیا، 33 رکنی ایوا ن میں 19 ارکان نے حاجی گلبر کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ ایک آزاد رکن اسمبلی نے حمایت سے انکار کیا بلورستان نیشنل فرنٹ کے چیرمین جناب نواز خان ناجی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

کس نے منتخب کروایا؟ نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے نام بتا دیئے
نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناساز صحت کے باوجود بڑی ذمہ داری دی گئی آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا گلگت بلتستان میں امن و ترقی کیلئے کام کروں گا فارورڈ بلاک کو ملا کرعلاقے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں گے

نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا تعلق ضلع دیامر سے ہے حاجی گلبر خان کو پی ڈی ایم کی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل رہی،حاجی گلبرخان نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے 2009ء میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیرِ صحت رہے حاجی گلبر خان کو 2015 میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی ،حاجی گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیرِ صحت رہے حاجی گلبر خان جی بی کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیر سے منتخب ہوئے تھے

مینڈیٹ کی توہین کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے،تحریک انصاف
ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ پر دن دیہاڑے پڑنے والے ڈاکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، آج کا دن جمہوریت اور ووٹ کی حرمت و توقیر کے حوالے سے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے، 33 رکنی ایوان میں 22 نشستوں کی حامل جماعت کو حقِ حکمرانی سے محروم کرکے جمہوریت اور آئین کے چہروں پر طمانچہ رسید کیا گیا ہے،عوامی مینڈیٹ کی اس قابلِ مذمت توہین سے دنیا کے سامنے پاکستان کے جمہوری و آئینی تشخص کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے،سیاست کے لبادے میں بے ضمیر مجرم عناصر عوام کے حقِ رائے دہی اور جمہوریت کیخلاف جاری شرمناک یلغار میں سہولتکار ہیں ووٹ کی صریحاً توہین اور عوامی منشاء و مینڈیٹ سے انحراف نے ہمیشہ قومی وحدت، یکجہتی اور وفاق کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، سانحۂ سقوطِ ڈھاکہ کا اگر کوئی سبق تھا تو اسے یکسر فراموش کیا جاچکا ہے،عوام اور تحریک انصاف کے مابین مضبوط رشتے کو کاٹنے کیلئے ووٹ کی حرمت کو پامال کئے جانے کے نتائج تباہ کن ہوں گے،وفاق کی مضبوطی کی ضامن جماعت کےخلاف نفرت و انتقام پر مبنی کارروائیاں وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں،ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کے عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے،عوامی تائید کی حامل اکثریت کو اقلیت میں بدلنے والوں کا محاسبہ نوشتۂ دیوار ہے، سازش، ظلم اور ننگی جارحیت پر مبنی اس نظام سے حقیقی آزادی کی ضرورت پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے،عوام اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ آئین، جمہوریت اور ملک و قوم کے مستقبل پر حملہ آور قوتوں کو پسپا کریں گے،جبر کے بل پر ہتھیایا جانے والا مینڈیٹ واپس لیں گے اور جمہوریت کی شہ رگ کو فسطائیت کے شکنجے سے آزاد کروائیں گے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan